حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔
معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں کیے گئے، تاہم پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا کہ سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
