Advertisement
Advertisement
Advertisement

تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم شہبازشریف

Now Reading:

تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف

تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نقصان اٹھانے والے ٹاپ دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔  کوپ 27 میں کیےگئے فنڈنگ کے وعدوں پرعملدرآمد کیاجائے۔

باکو میں کوپ 29 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے انعقادپرمیزبان صدرکومبارکباد پیش کرتا ہوں، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات نہ اٹھائے تونقصان ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوئی، اسکولز کی عمارتیں گریں اور کئی ایکڑفصلیں تباہ ہوگئیں۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو30 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، آلودگی پیدا کرنے والوں میں پاکستان کا حصہ آدھا فیصد بھی نہیں، کوپ 27 میں کیےگئے فنڈنگ کے وعدوں پرعملدرآمد کیاجائے، موسمیاتی انصاف کی فراہمی کے بغیراس چیلنج سے نہیں نمٹا جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصانات کا اکثرممالک کو سامنا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں بدترین نقصان کا سامنا ہوگا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نقصان اٹھانے والے ٹاپ دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر