Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے، منعم ظفر

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے، منعم ظفر
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت طلباء کی تعلیمی نسل کشی کررہی ہے، منعم ظفر

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت طلباء کی تعلیمی نسل کشی کررہی ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ بیلٹ باکس پر قبضہ اور سازش کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ کل 14 نومبر ہے اور کل صوبے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، کراچی میں 10 جگہوں پر انتخابات ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ دھونس اور دھاندلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، 2023  میں فارم 11 12 13 میں دھاندلی کی گئی، جبکہ عام انتخابات میں فارم 47 میں کیا ہوا سب نے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی یوسی 7 میں 2 ہزار 80 ایسے ووٹرز ہیں جن کو شامل کیا گیا ہے، بلدیاتی قانون 2017 کی روح سے کوئی ایک پتہ ہونا چاہیئے، یہ حیرت کی بات ہے جس بلاک کوڈ میں ڈالا گیا ہے وہاں 9 ہزار سے زائد ووٹ ہیں۔

منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ ووٹر لسٹوں میں جعلی ووٹرز کو شامل کیا جارہا ہے،  اس کے ماسٹر مائنڈ سب جانتے ہیں کون ہیں، کراچی کے لوگوں نے ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام دھاندلی سے متعلق ثبوت اور خطوط لکھے ہیں، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت ووٹرز کا حق اپنے گھر کے قریب ووٹ کاسٹ کرنے کا ہے، ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کے لئے آبادی سے دور پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کے سرکاری افسران بھی اس دھاندلی میں شامل ہیں ہم اس پورے دھاندلی کے عمل کی مزمت کرتے ہیں، ہم حکومت الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے۔

منعم ظفر نے مزید یہ بھی کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے جائیں، ہم تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس موقع پر اہل کراچی سے کہتا ہوں کل سب گھروں سے نکلیں اور ترازو پر مہر لگائیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ ہم نے ایک سال کے مختصر عرصے میں اپنی کارکردگی ثابت کر کے دکھائی ہے، 9  ٹاؤن میں جماعت اسلامی نے کام کر کے دکھایا ہے،  32  اسکول 100 سے زائد پارکس درست کئے ہیں، 40 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر