Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹا کی طرف سے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کے لئے ایونٹ کا انعقاد

Now Reading:

میٹا کی طرف سے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کے لئے ایونٹ کا انعقاد
میٹا کی طرف سے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کے لئے ایونٹ کا انعقاد

میٹا کی طرف سے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کے لئے ایونٹ کا انعقاد

کراچی: میٹا کی طرف سے نئے کانٹینٹ کی تخلیق کے لئے کراچی میں پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کیلئے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹا نے کانٹینٹ کریئٹرز کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لئے کراچی میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس کا آغاز 6 نومبر کو ایک ایونٹ سے ہوا۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے تقریبا 40 کانٹینٹ کریئٹرز کو مدعو کیا گیا۔

رواں ہفتے کے دوران میٹا نے معروف کانٹینٹ کریئٹرز جیسے فوڈ فیوژن، ساموسی اور اسامہ ناصر کے ساتھ کام کرتے ہوئے کانٹینٹ تخلیق کرنے میں تعاون کیا۔

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے لئے عالمی شراکت داروں کے میٹا کی ڈائریکٹر ریوی سلویانا نے کہا ’’ہمیں یہ دیکھ کرخوشی ہے کہ پاکستان کریئٹرز اپنی کمیونٹیز کی تشکیل اور فروغ کے لئے میٹا پلیٹ فارمز کو جدید طریقوں سے استعمال کررہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’اگرچہ پاکستان میں ہمارے پاس کانٹینٹ کریئٹرز اکاﺅنٹس کی معاونت کے لیے کوئی مقامی شراکت دار نہیں ہے لیکن ہماری عالمی ٹیم کریئٹرز کو کامیاب ہونے کے لیے درکار وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں انہیں آن لائن محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے مختلف ٹولز بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’ہم پاکستان کی متحرک کریئٹر کمیونٹی کو بااختیار بنانے کےلئے کام جاری رکھیں گے تاکہ وہ اپنی اسٹوریز شیئر کرنے اور اپنے منفرد ٹیلنٹ کو دنیا کو دکھانے کے علاوہ شائقین سے بامعنی طریقہ سے روابط قائم کرسکیں‘‘۔

میٹا متعدد ایونٹس اور مہمات کے ذریعے پاکستان کے ڈیجیٹل دنیا میں نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ روابط قائم کرتا آرہا ہے۔ ”کریئٹر کنیکٹ” ایونٹ میں میٹا نے ان کریئٹرز کا جشن منایا جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے واٹس ایپ چینلز کا آغاز کیا ہے

پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ فراہم کنندہ جاز سے نمائندوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور یومیہ واٹس ایپ چیٹ پیک اورفیس بک اور واٹس ایپ پر ماہانہ گیمنگ ڈیٹا پیک متعارف کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر