
جنوبی لبنان کی جا ری لڑائی میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک
جنوبی لبنان کی جاری لڑائی میں چھ اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بدھ کے روز جنوبی لبنان میں لڑائی میں چھ فوجی مارے گئے، جبکہ لبنان میں 30 ستمبر سے زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اب تک حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 47 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی بیروت کے لیے نئی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
اسرائیل افواج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج جلد ہی حریت حریک اور برج البراجنہ کے علاقوں میں آپریشن کرے گی۔
بدھ کے روز سے، اسرائیلی حملوں سے دحیہ کے مضافاتی علاقے میں نصف درجن رہائشی عمارتیں مسمار ہو چکی ہیں،جبکہ بیروت کے جنوب میں واقع ایک گاؤں، دحیہ ارامون میں کم از کم آٹھ افراد شہید ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News