Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بلاول بھٹو

بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بی بی شہید کے جیالے جیت گئے، تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور جیالوں کو شاباش۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام نے ایک بار پھر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرکے بلامتیاز عوامی خدمت کو چُنا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا بڑے مارجن سے جیت کر سوئپ کرنا تاریخی پیش رفت ہے، یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نومنتخب نمائندوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں اور امتحان لائی ہے، آپ کو محدود وسائل اور زیادہ مسائل کا سامنا ہوگا، حل پارٹی ویژن کا نفاذ اور آپ کی محنت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر