Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیوسائی میں پھنسے 15 سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری

Now Reading:

دیوسائی میں پھنسے 15 سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری
دیوسائی میں پھنسے 15 سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری

دیوسائی میں پھنسے 15 سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری

اسکردو: 15 سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پاکستان آرمی کا دیوسائی اور اسکردو میں آپریشن جاری ہے۔

14 نومبر کو 15 کے قریب مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردو جارہے تھے  کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں ہی پھنس گئے۔

مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی۔

پاک آرمی نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا، پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہوئی۔

پاک فوج کی ٹیمز دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گی، پاک فوج کے دو ہیلی  کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Advertisement

موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر