اسپین کے شمال مشرقی علاقے زاراگوزا کے قریب ایک اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
آگ جمعے کی علی الصبح ولفرانکا ڈی ایبرو قصبے میں لگی اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت گھر میں 82 افراد رہائش پذیر تھے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق یہ مرکز 16 سال قبل ریٹائرمنٹ ہوم کے طور پر کھولا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے ڈیمنشیا اور ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا رہائشیوں کی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔
ولافرانکا کے میئر ڈی ایبرو نے ہسپانوی ریڈیو کو بتایا کہ دو دیگر افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وولگا رامریز نے کیڈینا سر کو بتایا کہ یہ حادثہ شاید ایک کمرے میں گدے میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہو۔
اراگون خطے میں ہسپانوی حکومت کے نمائندے فرنینڈو بیلٹران نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسپتال میں موجود زخمیوں کی پیش رفت اور آگ کی وجوہات کی تحقیقات کی نگرانی جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اس حادثے پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ نو سال قبل زاراگوزا کے علاقے میں ایک اور اولڈ ہوم میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
