گورنر سندھ سے فارن ڈپلومیٹ کورس میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں کی ملاقات
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے فارن ڈپلومیٹ کورس میں زیر تربیت غیر ملکی سفارتکاروں کی ملاقات کی، جس میں فارن سروس اکیڈمی کی ڈائریکٹر نوشین امتیاز سمیت 25 ممالک کے سفارت کار موجود تھے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کے دوران کہا کہ زیر تربیت افسران، پاکستان سے امن، تعاون اور ترقی کا پیغام لے کر جائیں گے، پاکستان کے ہر ایک سے شاندار سفارتی تعلقات ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور تجربات سے استفادہ کے لیے سفارت کاری کا اہم کردار ہے، زیرتربیت غیر ملکی سفارت کار اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کریں۔
دوسری جانب غیر ملکی سفارت کار کے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں، پاکستان پر امن، پرکشش اور سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ہے۔

غیرملکی سفارت کاروں نے آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا، اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ امید کی گھنٹی منفرد، راشن ڈرائیو قابل تقلید اور آئی ٹی کورسز شاندار گورنر انیشیٹیو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
