اکتوبر 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 26 فیصد کی سالانہ کمی
اکتوبر 2024 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 26 فیصد کی سالانہ کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق اکتوبر 2024 میں ملکی تجارتی خسارہ 1.6 ارب ڈالر تک نیچے آگیا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر 2023 میں ملکی تجارتی خسارہ 2.2 ارب ڈالر تھا، جبکہ اکتوبر 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024ء میں تجارتی خسارہ 1.82 ارب ڈالر تھا، جبکہ مالی سال 25 کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں سالانہ 4 فیصد کمی ہوئی۔
اسی طرح مالی سال 24کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا، جبکہ مالی سال 24 کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7.4 ارب ڈالر تھا، اسی طرح اکتوبر 2024ء میں برآمدات سالانہ 11 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر 2024ء میں برآمدات میں ماہانہ 5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ مالی سال 25کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات سالانہ 14 فیصد اضافے سے 11 ارب ڈالر ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2024ء میں درآمدات سالانہ 6 فیصد کمی سے 4.6 ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 24ء میں درآمدات میں ماہانہ 1 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 25ء کے پہلے 4 ماہ میں درآمدات سالانہ 6 فیصد بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
