Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پالان جاری

Now Reading:

دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پالان جاری
دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پالان جاری

دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پالان جاری

19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی کے لیے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 7بجے تک ایکسپوسینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی، حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک بند رہے گی، اسی طرح اسٹیڈیم فالئی اوورسے دونوں فالئی اوورز ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانے والا روڈ بند ہوگا، جبکہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانے والی سڑک بند ہوگی، شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا کارسازروڈ پر داخلہ بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں، راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلےپر پابندی ہوگی، جبکہ ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 سے شارع فیصل اور نیپا چورنگی بھیجا جائےگا۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا ڈرگ روڈ کاراستہ اختیارکریں، اسی طرح جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں، یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو پی پی چورنگی ، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے، سر شاہ سلیمان روڈ کے لیےغریب آباد سے شارع فیصل، حسن اسکوائر اور نیپا کا راستہ اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر