Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

Now Reading:

وزیر اعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت
وزیراعظم شہبازشریف

وزیر اعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 4 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔

وزیرِ اعظم نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت، صبر جمیل اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی بقاء کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر