Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کیخلاف سازش ہے، سرفراز بگٹی

Now Reading:

بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کیخلاف سازش ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کیخلاف سازش ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر ریاست کے خلاف سازش ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز فرنٹ لائن پر لڑرہی ہیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے منظم دہشت گردی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں، عالمی فورمز پر متعدد ثبوت دے چکے ہیں، پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازشیں آشکار ہوچکی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرریاست کےخلاف سازش ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو شہداء کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر