
پاکستان میں پہلا جہازوں کا تیل بنانے کا منصوبہ؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا فنڈ کا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی کی طرف اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
ای ڈی بی کے مطابق پانی کی پیداواری صلاحیت بہتر کرنے کیلئے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی شروع کی گئی، جبکہ پاکستان میں زمین کو گیلا اور خشک کرنے کیلئے متبادل طریقہ کار کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا ہے، اس کے علاوہ شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں چاول کی فصل پر متبادل طریقہ کار کے ٹرائلز کا نفاذ کیا گیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ متبادل طریقہ کار کے چاول کی پیداوار پر اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، جبکہ مشترکہ مطالعہ میں یونیورسٹی آف فلپائن کا انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شامل ہے، اس کے علاوہ جرمنی کا کارلسروہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی اس سٹڈی میں شریک ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق ٹرائلز سے چاول کی فصل سے گرین ہاوس گیس کے اخراج کا اندازہ لگایا جا سکے گا، یہ ٹرائلز ملک کی گرین ہاوس گیس انوینٹری کی درستگی کو بڑھا دے گا، جبکہ ٹرائلزپاکستان میں کاربن مارکیٹ کے اقدامات کے لیے ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔
اے ڈی بی نے بتایا کہ ان ٹرائلز سے کسانوں میں متبادل طریقہ کار اپنانے کی حوصلہ افزائی بڑھے گی، پاکستان میں پانی کی قیمتوں کے تعین کرنے کا موثر طریقہ کار موجود نہیں ہے، پانی کے بہتر استعمال کیلئے کسانوں کو متبادل طریقہ کار اپنانے ضرورت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان کا چاول کی عالمی پیداوار میں دنیا کے 10 پروڈیوسر میں شمار ہوتا ہے، جبکہ چاول کی پیداوار کے موجودہ طریقہ کار سے ماحولیات پر نمایاں خدشات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News