
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 19 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی19ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
جہازاشیائے خوردونوش بشمول چاول، خشک دودھ، ٹن فوڈ کے علاوہ ادویات اور گرم بستر پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان لیکر دمشق، شام پہنچے گا۔
این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار722 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ سامان کی روانگی کی تقریب میں ایم پی اے علی خورشیدی، سینیٹر عامر ولی الدین چشتی سمیت این ڈی ایم اے اور الخدمت فاونڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔
شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اورشام کی عوام کے لیئے یہ پہلی کھیپ جبکہ اس سے قبل لبنان کے لیے 6 امدادی کھیپیں اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News