پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مینز جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے لئے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
عبدالحنان شاہد ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ صفیان خان نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔
جونیئر ہاکی ایشیاکپ 26 نومبر سے 4 دسمبر تک مسقط میں کھیلا جائےگا، جبکہ پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے۔
پول بی میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، بنگلہ دیش، اومان اور چین شامل ہیں جبکہ پول اے میں بھارت ،کوریا ، جاپان، چائنیز تائیپے اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 27 نومبر کو چین کےخلاف کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News