Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی سیاست نہیں کررہی توپی ٹی آئی کے اجلاس میں کیا کرتی ہیں؟ عظمٰی بخاری

Now Reading:

بشریٰ بی بی سیاست نہیں کررہی توپی ٹی آئی کے اجلاس میں کیا کرتی ہیں؟ عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری

بشریٰ بی بی سیاست نہیں کر رہی تو PTI کے اجلاس میں کیا کرتی ہیں؟ عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست نہیں کررہی تو PTI کے اجلاس میں کیا کرتی ہیں؟ کیا بشریٰ بی بی مرنے مارنے کے پروگرام میں اپنی اولاد کے ساتھ شرکت کریں گی؟

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین صوبے کے وسائل ریاست کے خلاف استعمال کرتےہیں، خیبرپختونخوا میں پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگوا رہا ہے، خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، گنڈا پور فسادی سیاست کے بجائے عوامی مسائل پرتوجہ دیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ غیرسیاسی خاتون جلسے، جلوسوں کی پلاننگ کررہی ہیں، گھریلوخاتون کوسیاسی معاملات کا کیا پتہ؟ پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں، مریم نوازسیاسی جدوجہد کے بعد اس مقام تک پہنچیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی ریموٹ کنٹرول سے وزیراعظم کوچلارہی تھیں، آج غیرسیاسی خاتون ہدایات دے رہی ہیں کتنے بندے لانے ہیں، سیاسی تقریر، سیاسی پلاننگ کرنا سیاست میں حصہ لینا ہی ہوتا ہے.

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سیاست نہیں کررہی تواجلاس میں کیا بتارہی تھیں، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی رہنماؤں کواہداف دے رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
اپوزیشن اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے، بیشتر چیئرمین سرکاری گاڑیوں پر قابض
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر