Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعلٰی عدالتی فورمزپرٹرائل مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طےکرنےکےمعاملے پردرخواست خارج

Now Reading:

اعلٰی عدالتی فورمزپرٹرائل مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طےکرنےکےمعاملے پردرخواست خارج
سپریم کورٹ

اعلٰی عدالتی فورمزپرٹرائل مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طےکرنےکےمعاملے پردرخواست خارج

اعلٰی عدالتی فورمزپرٹرائل مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طےکرنےکےمعاملے پردرخواست خارج کردی گئی۔

اعلیٰ عدالتی فورمزپرٹرائل مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طے کرنے کے معاملے پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران ججز میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ فوجداری قانون سمیت کئی قوانین میں ٹائم لائن موجود ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ٹائم لائن کیلئے پارلیمنٹ سے جاکر قانون سازی کروا لیں۔

درخواست گزار حسن رضا نے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل مکمل ہوتے ہوتے 20 سے 40 سال لگ جاتے ہیں۔ اس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ایسی عمومی باتیں نہ کریں، الزام نہ لگائیں۔ سسٹم پرفیکٹ نہیں ہے لیکن پیش رفت ہو رہی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے وکیل درخواست گزارسے کہا کہ آپکی درخواست نیشنل جوڈیشل پالیسی سے متعلق ہے، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست پر کسی کو ہدایت نہیں جاری کریں گے، جہاں اصلاحات ہو رہی ہیں وہاں جا کر شمولیت اختیار کریں،  یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

Advertisement

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم آئین اورقانون کے تابع ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اگرہماری طرف سے بھی سخت ردعمل آیا تو مایوسی پھیلے گی۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ عدالتی ریفارمز کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن موجود ہے، وہاں رجوع کریں۔

اس کے ساتھ ہی آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر