آئی سی سی کی پلیئرز رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی پہلی پوزیشن برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، شاہین آفریدی کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں شاہین آفریدی کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ افغانستان کے راشد خان کی دوسری، کیشومہاراج کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
اسی طرح آئی سی سی کی ون ڈےبیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، جبکہ روہت شرما کی دوسری، شبمن گل کی تیسری اور ورات کوہلی کی چوتھی پوزیشن ہے۔
اس کے علاوہ فخرزما ن ایک درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین یعنی دسویں پوزیشن پر آگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News