Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر نشان پاکستان سی ویو کراچی پر شاندار شو کا انعقاد

Now Reading:

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر نشان پاکستان سی ویو کراچی پر شاندار شو کا انعقاد
دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر نشان پاکستان سی ویو کراچی پر شاندار شو کا انعقاد

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر نشان پاکستان سی ویو کراچی پر شاندار شو کا انعقاد

کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز کے موقع پر کراچی کے نشان پاکستان سی ویو پر ایک شاندار شو کا انعقاد کیا گیا۔

 شو میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا جب کہ شو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے پائلٹس نے اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جس نے حاضرین کو محظوظ کیا، اس دوران پاک بحریہ کے سی کنگ، زولونائنر اور ایلوٹ ہیلی کاپٹروں نے بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اسی طرح سی 130 طیارے سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے فری فال پیرا جمپ بھی پیش کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے پیراٹرز نے دلوں کو چھو لینے والا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نیوی میرینز نے اسپیشل گن ڈرل اور انسداد دہشت گردی کے خلاف عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ تینوں مسلح افواج نے مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈیمو بھی پیش کیا جس نے ان کی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

Advertisement

شو کے دوران پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مختلف منوورز کا مظاہرہ کیا جب کہ فضا میں روشنی کے گولے (فلیئرز) بھی چھوڑے گئے جس سے پورے علاقے میں ایک دلکش منظر پیش ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس شاندار شو کو سراہا اور اس میں شرکت کر کے مسلح افواج کی قربانیوں اور مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس شو کا انعقاد پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ہم آہنگی اور قوم کے دفاع میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر