
فردوس عاشق اعوان سیکریٹری اطلاعات آئی پی پی کے عہدے سے مستعفی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کے لیے خط لکھ دیا۔
خط میں انکا کہنا تھا کہ میں اپنے ذاتی وابستگیوں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے آئی پی پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض اور خدمات جاری نہیں رکھ سکتی، اس لیے میں بطور عہدیدار پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ میں عوامی اور قومی مفاد میں بطور رکن پارٹی کی حمایت جاری رکھوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News