Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا
ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِاعظم

ایسے ریٹیلرز جو ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں ان پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِاعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  11 تا  15 نومبر میں ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر تنخواہ دار طبقے کو مزید ٹیکس سے بچانے میں متحرک رہے، جبکہ ایف بی آر کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے ٹیکس کی متبادل حکمت عملی پر آئی ایم ایف کو منایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ایشو میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ نہ لانے پر راضی کیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ منی بجٹ کی بجائے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کا پلان اس کے علاوہ معاشی نظم وضبط اور رائٹ سائزنگ سے اخراجات میں کمی کا فریم ورک دیا گیا،  اگر دسمبر تک ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا تو مارچ میں منی بجٹ آسکتا ہے۔

Advertisement

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گندم کی سپورٹ پرائس نہ دینے پر مجبور کردیا، جبکہ آئی ایم ایف نے دباؤ ڈالتےہوئے کہ کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کی سپورٹ پرائس نہ دیں، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے گنے کی حکومت مداخلتی قیمت دینے سے بھی منع کردیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے دو آرڈیننس لانے پر آمادہ ہوگئی ہے جبکہ سول سرونٹ ایکٹ میں ترامیم، اور ٹیکس چوری روکنے کے لیے صوبائی سطح پر انفورسٹمنٹ کے لیے آرڈیننس لایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو تشویش ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کا رحجان بجلی کی پیداواری لاگت بڑھائے گا، پاکستان میں گرڈ اسٹیشنز سے بجلی لینے کا رحجان کم ہونا، توانائی اصلاحات کے برخلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر