Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا غلام نہ بننے والے اب جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہراتے ہیں، مریم نواز

Now Reading:

امریکا کا غلام نہ بننے والے اب جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہراتے ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکا کا غلام نہ بننے کی بات کرنے والے اب جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہراتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے توآپ دھرنے دینے کیوں آ جاتے ہیں؟ انکا ایجنڈا خطرناک اور سمجھ سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھےامریکہ کاغلام نہیں بنیں گے لیکن اب اپنے جلسوں میں امریکا کا جھنڈا لہراتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ واحد وزیراعظم ہیں جنہیں آئینی طریقے سے نکالا گیا، آپ وزیراعظم نہیں رہے تھے تب بھی کئی بار جلسے کیے، آپکو تو جلسے کرنے سے کسی نے کبھی نہیں روکا۔

انہوں نے کہا کہ انکو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی، اللہ پاکستان کو اس فتنہ سے محفوظ رکھے، انشاءاللہ پاکستان کو ترقی کرتا دیکھیں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم دشمنوں سے خود کی حفاظت کریں یا اپنے لوگوں سے؟ یہاں تو خیبرپختونخوا پنجاب پر حملہ آور ہے۔

مخالفین انتظار کرتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے، پاکستان کی خاطر سخت باتوں کو بھی برداشت کرتے ہیں۔

پچھلی حکومت کے 4 سال نااہلی اورنالائقی دیکھی ہے، دنیا حیران ہے مہنگائی 38 فیصد سے7 فیصد پرآگئی ہے۔

روزانہ احتجاج اوردھرنے کی کال دی جاتی ہے لوگ کان نہیں دھر رہے، ایک گھریلو خاتون جن کا سیاست سے تعلق نہیں پاکستان پرحملہ آور ہوئیں۔

ملک پر اندورنی حملے ہو رہے ہیں، ملک کی ترقی کے راستے میں دہشتگردی رکاوٹ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ سب ایسے وقت میں ہورہاہےجب پاکستان ترقی کر رہا ہے، مجھے تو انکا ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر