Advertisement
Advertisement
Advertisement

شارع فیصل آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک بند، متبادل راستوں کا اعلان

Now Reading:

شارع فیصل آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک بند، متبادل راستوں کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اطلاع دی ہے کہ شارع فیصل آج رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔

اس دوران ڈرگ روڈ سے کارساز دونوں اطراف بند ہوں گے، جبکہ کارساز سے حسن اسکوائر تک کا راستہ بھی بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کو کارساز اور اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اور نرسری سے آنے والے ٹریفک کو بھی کارساز جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متبادل راستوں کے طور پر، شہری نیپا سے راشد منہاس روڈ اور ڈرگ روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم جانے والی ٹریفک کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں پیپلز چورنگی کی جانب جانا ہوگا۔

اسی طرح، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا جائے گا، اور انہیں اسٹیڈیم روڈ سے نیپا یا راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

Advertisement

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر