Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی باگ ڈور چند غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

پی ٹی آئی کی باگ ڈور چند غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے، طلال چوہدری
پی ٹی آئی کی باگ ڈور چند غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی کی باگ ڈور چند غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے، طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی باگ ڈور چند غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تاکہ غریب کا چولہانہ جلے، سعودی عرب پرالزام لگاتے ہیں تاکہ 35 لاکھ پاکستانی مشکلات کاشکار ہوں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کھیل جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بعد کھیلا جاتا ہے، آپ اپنی رہائی کیلئے ہر چیز کو تہہ وبالا کرنا چاہتےہیں؟

انہوں نے کہا کہ کبھی آپ کہتے ہیں اس ملک میں لاک ڈاؤن کردوں گا، آگ لگادوں گا، آپ کے رہنما کہتےہیں ملک میں ایٹم بم گر جائے بانی پی ٹی آئی باہر چاہئیں، آپ کا بیانیہ غریب کاچولہا بند کرنےکیلئے ہے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، جان بوجھ کر پی ٹی آئی نے سعودی عرب کو نشانہ بنایا، پی ٹی آئی رہنما مروت نے بانی سے ملاقات کے بعد بیان دیا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ جس کا پارٹی، ملک پر قبضہ کرنےکا خواب ہے اس نے بیان دیا ہے، ان ممالک کوٹارگٹ کرتے ہیں جو پاکستان کے دوست ہیں، یہ وہی کام کیوں کرتے ہیں جو پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف ہو۔

طلال چوہدری  نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنانا آپ کی عادت ہے، پی ٹی آئی کا نشانہ پاکستان کے دوست ممالک ہیں، چین جو پاکستان کا دوست ہے پی ٹی آئی نے اس کونشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بشریٰ پنکی کی حکومت تھی، بشریٰ بی بی نے شوہر کے عہدے کا ناجائز استعمال کیا، خاتون نے شادی اس لیے رچائی کہ یہ پارٹی پر قبضہ کرناچاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر