Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہو رہی ہے، عظمٰی بخاری

Now Reading:

بشریٰ بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہو رہی ہے، عظمٰی بخاری
عظمٰی بخاری

بشریٰ بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہو رہی ہے، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کوآگے کرکے فساد کی تیاری ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا بشریٰ بی بی نے جوکہا ٹھیک کہا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا علی امین گنڈاپورکوجلتا ہوا کے پی نظرنہیں آ رہا؟ خیبرپختون خوا میں ہر روز امن و امان کی صورت حال خراب ہوتی ہے۔ میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں وزیراعلی علی امین گنڈا پور؟ اسلام آباد پرچڑھائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ کرم اورپارہ چنارکے حالات خراب ہیں اور وزیراعلٰی ستو پی کر سویا ہوا ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلٰی عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا، اس صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے اوراسے کچھ خیال ہی نہیں، چالیس بے گناہوں کی جان چلی گئی جس میں بچے بھی شامل تھے۔ کیا ان شہروں کو بلوائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟

وزیراطلاعات نے کہا کہ بشری بی بی کے ویڈیو بیان سے متعلق انھوں نے کہا کہ شریعت پرآپ کون ہوتی ہیں بولنے والی؟ بشریٰ بی بی کوآگے کرکے فساد کی تیاری ہورہی ہے، بشریٰ بی بی نے ہمیشہ سیاست کی ہے، بشریٰ بی بی نے خود کو شریعت کا ٹھیکیدارکہا، بانی پی ٹی آئی نے کہا بشریٰ بی بی نے جوکہا ٹھیک کہا، کچھ دنوں میں بشریٰ بی بی کابوریابسترگول ہوتادیکھ رہی ہوں، بنٹی اورببلی کی جوڑی چوری کے ہیروں کا کاروبارکرتے رہے.

عظمٰی بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپورنے آتے ہی کہا تھا ساری پاورہمارے پاس ہے، کاش کہ علی امین گنڈاپورکوشرم آجائےاور پارا چنار چلے جائیں، جن لوگوں کوکے پی میں لاکربسایا وہ ہی فساد کررہےہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں لاشیں گریں، جب بھی ملک کی ترقی ہورہی ہوتی ہے یہ فساد شروع کردیتے ہیں، اب بیلاروس کےصدر آرہےہیں توپھرفسادشروع کردیا۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ کے پی وزیراعلیٰ نےعوام کوکوئی ریلیف نہیں دیا، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ستوپی کرسویا ہواہے، ان کویہ فکرہےکہ 24 نومبرکو وفاق کےاندرآگ کیسےلگوانی ہے، ان کویہ فکرہے کیسے سرکاری ملازمین کواکٹھےکرکےفسادکرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر