چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جو بھی اسلام آباد آیا گرفتار کیا جائے گا، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایس سی او کے موقع پربھی احتجاج کیا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنےاسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی دوست ملک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو احتجاج کی کال دی جاتی ہے، بیلا روس کا وفد بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں آ رہا ہے۔
عطا تارڑنے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ بیلا روس کے صدرکے دورے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی مہمانوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت کسی سطح پرنہیں ہو رہی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک باررابطہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ اب کسی نے کسی قسم کا احتجاج کیا توگرفتاریاں ہوں گی، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ایس سی او کے موقع پراور چین کے صدرکے دورے کے موقع پربھی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔
عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختون خوا احتجاج کے بجائے اپنے صوبے کے امن پر توجہ دیں، ضلع کرم میں واقعہ ہوگیا علی امین گنڈا پور کو کوئی فکر نہیں، وزیراعلٰی کرم اور پارا چنارکے درد کیسے بھول گیا؟
وزیراطلاعات نے کہا کہ کیا یہ سیاسی جماعت ہے یا ملک دشمن لوگ ہیں؟ خیبرپختون خوا میں دہشت گردی ہو رہی ہے اوریہ لوگ اڈیالہ جیل کے چکرلگا رہے ہیں، پی ٹی آئی علیمہ گروپ اور بشری بی بی میں تقسیم ہو چکی ہے۔
یہ کہتے ہیں ہم تو احتجاج کریں گے دھرنا دیں گے، خیبرپختون خوا پولیس کی دہشت گردی کے خلاف بہترتربیت کی جاتی۔ عوام کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوان ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
