
پی ٹی اے کا وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز
پی ٹی اے نے وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغازکر دیا ہے۔
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق فائر وال کے ذریعے وی پی این کی بندش کا آغاز کیا جارہا ہے، جبکہ وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا، ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا۔
اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News