Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراطلاعات عطاتارڑ کا اسلام آباد میں مختلف مقامات کے دورے پر گفتگو

Now Reading:

وزیراطلاعات عطاتارڑ کا اسلام آباد میں مختلف مقامات کے دورے پر گفتگو

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر اقتدار کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں راستے کھلے ہیں اور شہر میں کوئی مشکلات نہیں ہیں۔

عطاتارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان باہر آئیں، اور وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما خود گرفتاریوں دے رہے ہیں اور حکومت کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ انتشار نہیں پھیلانا چاہتے، لیکن راستوں کی بندش کی ذمے داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بلاوجہ احتجاج کر رہی ہے اور انتشار پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

عطاتارڑ نے اعلان کیا کہ آج بیلاروس کا ایک وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے اور بیلاروس کے صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اولین مقصد شہر کا امن برقرار رکھنا ہے اور وہ اس میں کامیاب رہیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لشکرکشی کرنے والے افراد کے درمیان آپسی لڑائی ہے اور پی ٹی آئی نے پہلے بھی ملک میں انتشار پھیلایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرم کے لوگوں کی کسی کو فکر نہیں، اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کی کوششیں جاری رکھے گی۔

وزیراطلاعات نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
وفاقی حکومت سے اختلافات برقرار؛ پیپلزپارٹی نے اہم فیصلہ کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
وزیر اعظم کامیاب غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر