آئینی عدالت نے بھونگ انٹرچینج تعمیر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا
سپریم کورٹ میں آئینی عدالت نے بھونگ انٹرچینج تعمیرازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے بھونگ انٹرچینج تعمیرازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل رئیس منیر نے مؤقف اپنایا کہ بھونگ میں ہندومندرجلائے جانے پر یہ از خود نوٹس لیا گیا تھا، کیس سماعت کے دوران بھونگ ایریا تک رسائی کا ایشو سامنے آیا۔ بھونگ تک رسائی کیلئے پولیس اورانٹرچینج کے معاملات اٹھے تھے۔
وکیل رئیس منیرنے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے رسائی کیلئے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا، زمین کے کچھ حصہ کی ایکوزیشن رہتی جو ڈی سی نے کرنا ہے۔
جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کہ پھر پنجاب حکومت سے پوچھ لیتے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ بھونگ میں ایس پی آفس بنا دیا گیا ہے ۔ انٹرچینج کی تعمیر کیلئے فنڈز وفاقی حکومت نے جاری کرنا ہیں۔
وکیل این ایچ اےنے عدالت کو بتایا کہ بھونگ انٹر چینج کا کنڑیکٹ دیا جا چکا ہے، بھونگ انٹرچینج کیلئے فنڈز مختص ہوچکے ہیں۔
جسٹس امین الدین نے کہا کہ اگرفنڈزمختص ہوگئے تو پھر بات ختم ، اس کوجلد مکمل کریں۔ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ کہاں انٹرچینج بننا ہے کہاں نہیں پالیسی میکرنے فیصلہ کرنا ہے۔ ہمیں رئیس منیر کی جانب سے زمین دینے پر اعتراض ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے استفسار کیا کہ پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ رئیس ابراہیم کے وکیل نے جواب دیا کہ میری درخواست کو ابھی نمبر نہیں لگا۔
جسٹس امین الدین نے کہا کہ اگرنمبر نہیں لگا تو پھرآپ رہنے دیں۔ اس کے ساتھ آئینی عدالت نے پنجاب حکومت اور این ایچ اے کے بیانات کے تناظر میں از خود نوٹس نمٹا دیا۔
آئینی عدالت نے ای سی ایل کیلئے رولز بنانے کے معاملے پر کیس نمٹا دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ ای سی ایل کیلئے رولز بنانا فیڈریشن کا استحقاق ہے، اگرکسی کا ای سی ایل میں نام ہے تو 180 دن بعد خودکار انداز میں ختم ہو جاتا ہے، وہ اتھارٹی جس کی سفارش پر نام ڈالا گیا ہو وہ مزید توسیع کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
