Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے۔

سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت  ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ سندھ حکومت نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا۔

سندھ اکنامک زونز منیجمنٹ کمپنی اور کائنات اینڈ حساس کنسٹرکشن کے درمیان معاہدے پر دستخط وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کراچی ماربل سٹی کے قیام کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اسپیشل اکنامک زونز قائم کرکے معیشت کو مضبوط کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ماربل سٹی منصوبے پر 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی۔انڈسٹریل زونز قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔منصوبے سے صوبے کے عوام کے لیے   10 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماربل سٹی منصوبہ کراچی بندرگاہ،  ایئرپورٹ اور اہم ہائی ویز کے ساتھ پہلے سے منسلک ہے۔منصوبے کا محل وقوع مقامی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی اہم  ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے نگرانی اور ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے منصوبے میں کارکن اور سرمایہ کار محفوظ ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو ان کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر  نے بریفنگ میں بتایا کہ دستخط ہونے کے بعد نجی شراکت دار دو سالوں میں کراچی ماربل سٹی منصوبے کی تعمیر مکمل  کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی ماربل سٹی پروجیکٹ میں الاٹمنٹ اگست 2025ء میں شروع ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کراچی ماربل سٹی پروجیکٹ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔

سندھ اکنامک مینجمنٹ زون کمپنی کے سی ای او محمد عظیم عقیلی اور کائنات اور حساس کنسٹریکشن کے شفقت چرچل نے معاہدے پر دستخط کیے۔

Advertisement

دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری انڈسٹریز یاسین شر، سیکریٹری انویسٹمنٹ خرم شہزاد، پروجیکٹ کے نجی شراکت دار،شفقت، عاصم صدیقی اور دیگر شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر