Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
پرتھ ٹیسٹ

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز  سے شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

تاہم بھارتی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ڈھیر کردیا اور  پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی۔ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Advertisement

بھارتی کپتان جسپریت بمراہ  نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر