Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوا عوام باشعور ہیں، شرجیل میمن

Now Reading:

احتجاج کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوا عوام باشعور ہیں، شرجیل میمن

احتجاج کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوا عوام باشعور ہیں، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام نے 24 نومبر والی کال کو ریجیکٹ کردیا ہے، احتجاج کی کال ناکام ہونے سے ثابت ہوا کہ عوام باشعور ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان باعث شرم تھا، لوگوں کو انتشار کی سیاست میں دھکیلنا بند کریں، لوگوں کو گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے، نفرت انگیز تقاریر سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں جو حادثہ ہوا اس پر خیبرپختونخوا کی حکومت کہاں ہے،  12سال سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، کوئی ایک منصوبہ بتادیں جو کے پی میں مکمل ہوا ہو، ان 12 برسوں میں کوئی ایک اچھا کام جو انہوں نے کیا ہو۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، شرح سود میں کمی آرہی ہے، آپ کیوں سیاسی بات نہیں کرتے؟ پیپلزپارٹی عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی، حکومت آتے ہی کسان کارڈ دینا شروع کیے، 21لاکھ گھر فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا جو مینڈیٹ ہے وہ اس پر کام کریں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، عوامی نمائندوں کی ترجیح لوگ ہونے چاہئیں، آپکو اس لیے ووٹ نہیں ملتے ہیں کہ عوامی مسائل کے علاوہ دوسری چیزیں دیکھیں، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ترجیح عوامی مسائل ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر