سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کااجلاس ختم
سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل پرغورکیا گیا، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی نامزدگی پر بھی غورہوا۔
گزشتہ اجلاس پرجوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججزکو آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا تھا۔
اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل اور دیگرنے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
