Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سب پر ایف آئی آر درج ہوں گی، وزیر داخلہ محسن نقوی

Now Reading:

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سب پر ایف آئی آر درج ہوں گی، وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ احتجاج اور تشدد کی کارروائیوں کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور سب پر ایف آئی آر درج ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور زخمیوں کے ذمہ دار وہ افراد ہیں جنہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے شہید کانسٹیبل مبشر کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے، ان کی قربانی بے جا نہیں جائے گی۔

وزیر داخلہ نے بیلاروس کے صدر کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش تھی کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ منسوخ ہو جائے، لیکن صدر بیلاروس پہنچ چکے ہیں اور وہ خیریت سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Advertisement

کل بھی عالمی سطح پر پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بننے کی کوشش کی گئی، مذاکرات پر چند گھنٹے رک جائیں کل صبح تک سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی احتجاج کی غرض سے اسلام آباد آئے گا، اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ہمارے پاس گولیاں چلانے کا اختیار ہے، مگر وہ لوگ لاشیں چاہتے ہیں، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں ایسا ہو نہیں سکتا۔

رینجرز کی موجودگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر رینجرز جوابی فائرنگ کرتی تو پتھر گڑھ سے آگے نہیں نکل پاتے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی کی جان کا نقصان نہ ہو، اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے منسٹر انکلیو میں میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور احتجاج کی کال کو دو دن ہو چکے ہیں، وہ ابھی بھی راستے میں ہیں، کس طرح پلان کیا گیا ہم اس کی تحقیقات میں تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

Advertisement

آخر میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ یہ لوگ اٹک سے آگے نہیں آ سکیں گے، بس تھوڑا وقت انتظار کریں، پھر میں کھل کر بات کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر