Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای

Now Reading:

نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللہ خامنہ ای

ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں اور  اسپتالوں پر بمباری کرنافتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں،بنیامین نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے، نیتن یاہو پر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

Advertisement

نیدر لینڈز، اٹلی اور برطانیہ جیسے ممالک عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر