Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

Now Reading:

احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان
احتجاج

احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز  اہلکار شہید ہوگئے جبکہ سرکاری املاک کو  بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے  مطابق احتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ویڈیوز سے واضح ہے کہ توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔پی ٹی آئی کے شرپسند  کارکنان کے حملوں سے رینجرز کے تین اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ شدید زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ  پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید  ہوئے جبکہ تقریباً  119 اہلکار زخمی ہیں۔مظاہرین کے حملوں سے پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو  بھی نقصان پہنچا۔

پرتشدد کارروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے بھی 11 اہلکار شدید زخمی ہیں۔

Advertisement

شہید ہونے والے رینجرز کے اہلکاروں میں نائیک محمد رمضان شہید(عمر 47 سال، ساکن ضلع کرک)، سپاہی گلفام خان شہید (عمر 29سال، ساکن ضلع راولپنڈی ) اور سپاہی شاہنواز شہید (عمر 33سال، ساکن ضلع سبی) شامل ہیں۔

رینجرز کے  شدید زخمی اہلکاروں میں نائیک عارف ، لانس نائیک آصف  اور سپاہی اشرف علی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرین نے سرکاری املاک پہ  بھی حملے کیے۔ پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پہ آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کی جانب سے متعدد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔شرپسند عناصر کی شناخت کاعمل  تیزی سے جاری ہے۔ پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر