Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت صبر کا مظاہرہ کر لیا، اب ریاست کا ردعمل آئیگا، عطا تارڑ

Now Reading:

بہت صبر کا مظاہرہ کر لیا، اب ریاست کا ردعمل آئیگا، عطا تارڑ
عطا تارڑ

ریاست نے بہت صبر کا مظاہرہ کر لیا، اب ریاست کا ردعمل آئیگا، عطا تارڑ

عطا تارڑنے کہا ہے کہ ریاست نے بہت صبرکا مظاہرہ کر لیا، اب ریاست کا ردعمل آئیگا، کرایہ کے لوگوں کو فرنٹ پر لایا گیا، بیلاروس کے صدر کے دورے کو یہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑنے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان  آنسو گیس اور شیل پھینک رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی نے غریب بچوں کو آگے کیا ہوا ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے بازآجائیں اور واپس چلے جائیں،  ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم آخری حد تک جائیں، آپ کا نظریہ پاکستان دشمن ہے، پنجاب سندھ بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا۔

انھوں نے کہا کہ مظاہرین کوجب پکڑا گیا تو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تو پیسے دیے گئے۔ بشری بی بی خود آئیں ڈی چوکر، غریب بچوں کوڈھال کے طورپراستعمال کررہے ہیں ۔ ریاست کا پیمانہ لبریزہوتا ہے تواس کے نتائج بڑے بھیانک ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی کسی ملک کا سربراہ آتا ہے، سرمایہ کاری آتی ہے توانھیں دھرنا یاد آتا ہے۔ پی ٹی آئی والے نو مئی کے مقاصد کو دوبارہ حاصل کرنا چاہتئے ہیں، ریاست تحمل کر مظاہرہ کررہی، پی ٹی آئی لاشیں گراکرپوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہے۔

Advertisement

عطاتارڑ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سیاست پہلے ہے، کسی کے پیچھے چھپنے کے بجائے بشریٰ بی بی سامنے آئیں، رینجرزاہلکارجوشہید ہوئے ہیں ان کا خون کس کے ہاتھ میں تلاش کیاجائے؟

انھوں نے کہا کہ گولی کے بدلے گولی سے جواب جو چاہتے ہیں، ہم ایسے جواب نہیں دیں گے۔ آپ چاہتے ہیں انتشار پھیلے ایسا نہیں ہوگا، انتشار پھیلاکرلاشیں دیکھنا چاہتےہیں، ریاست نے بہت صبرکا مظاہرہ کرلیا، اب ریاست کا ردعمل آئیگا، پی ٹی آئی نے کرائے کےلوگوں کوشیلڈ کی طرح استعمال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر