ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں واقع برانچ کی پارکنگ میں کی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل اور میسم رضا کے نام سے ہوئی، ملزم محمد فیصل نجی بینک میں برانچ مینیجر ہے۔
ملزم کو غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرتے ہوئے پارکنگ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 45000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
