Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔ آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان اڈیالہ جیل میں ریکارڈ ہونا تھا۔

دوسری جانب اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پرویزالٰہی سمیت دیگر کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے سماعت کی۔

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پرویزالہی کے وکیل عامرسعید راں ایڈووکیٹ نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

Advertisement

عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

وکیل درخواست نے مؤقف اپنایا کہ پرویزالہی کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرے۔

شریک ملزمہ زہرا الٰہی کے پلیڈررانا فرخ امین ان کی جگہ حاضری کیلیے پیش ہوئے ہیں۔ پرویز الٰہی کی بہو زہرا الہیٰ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمہ ہیں۔

عدالت نے زہرا الہی کو پردہ نشین خاتون ہونے کے باعث حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر