Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش

Now Reading:

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش
کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔

بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

قرارداد پیش کرنے والوں میں میر سلیم کھوسہ، عاصم کرد گیلو، راحیلہ درانی، برکت رند، رزک مندوخیل، صادق عمرانی اور بخت کاکڑ شامل ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے حالیہ دنوں میں ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی ہیں اور ملک میں سیاسی انتشار پیدا کیا۔

محرکین کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف قرارداد اور انہیں نشانہ بنانا حقائق کے منافی ہے۔

Advertisement

میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی انتشار کے ذریعے عوام کو بے چینی اور تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

آج کے اجلاس میں اس قرارداد پر بحث متوقع ہے جس میں اسمبلی کے اراکین قرارداد کے حق یا مخالفت میں اپنی رائے پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر