پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا، جہاں اُن کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو پاک چین مشترکہ مشق “وارئیر 8” کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جو پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے اسپیشل دستوں کے درمیان جاری ہے۔
“وارئیر 8” مشق کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا تھا، اور یہ تین ہفتوں پر مشتمل سالانہ دوطرفہ مشق ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں اور دفاعی حکمت عملیوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس مشق میں دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔
آئی سی پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مشق کے شرکاء سے ملاقات کی اور اُن کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، ساتھ ہی مشق میں شریک دستوں کے حوصلے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
مشق “وارئیر 8” ہر سال دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کے مشترکہ اقدامات کے دائرہ کار میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور اس بار بھی اس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملیوں کا استعمال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے اسپیشل دستوں کی آپسی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
