Advertisement
Advertisement
Advertisement

وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

Now Reading:

وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا

وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز نے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرو وائیڈرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھتے ہوئے وی پی اینز کو ریگولیٹ کرنے کی حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کا عمل آسان کرنے سے شہریوں، فری لانسرز اور کاروبار کو سہولت ہوئی، پہلے سے جاری عمل میں حساس معلومات سے متعلق پائے جانے والے خدشات دور ہوئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فری لانسرز اور شہریوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ وی پی این رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا، ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو وی پی این استعمال کا محفوظ راستہ اپنانے کی ترغیب دی رہی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وی پی این رجسٹریشن کے عمل سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے، سروس پرووائیڈرز آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کرسکتے ہیں۔

Advertisement

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرو وائیڈرز ایسوسی ایشن نے خط میں مزید لکھا کہ پہلے سے شکوک و شبہات میں صارفین کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع حکومت کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر