Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرجیل انعام میمن کا یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف

Now Reading:

شرجیل انعام میمن کا یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف
شرجیل میمن

پیپلزپارٹی توڑنے کی نہیں جوڑنےکی بات کرتی ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی قیادت، کارکنان اور حامیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس قربانیوں، جدوجہد اور کارناموں کی ایک تاریخ ہے، جو کسی اور سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، جنہوں نے ملک کو آئین، ایٹمی طاقت، طبی سہولتیں اور تعلیمی ادارے فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لیے وہ کام کیے جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے، جیسے فرسٹ وومن بینک، وومن پولیس اسٹیشن اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا قیام۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور حقوق بلوچستان کی پالیسی پر عمل درآمد کیا۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے یاد دلایا کہ جب بانی پی ٹی آئی اور اس کا ٹولہ ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر گیا، اس وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا اور عالمی سطح پر کلائمیٹ جسٹس کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی عوامی نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی آج بھی 21 لاکھ خاندانوں کے لیے گھروں کی تعمیر کر رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے۔

 صوبائی وزیر نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی اور پارٹی کے شہداء کی قربانیوں کو سراہا۔

یوم تاسیس کے موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور جمہوریت، انصاف اور عوام کو بااختیار بنانے کے اپنے اصولوں پر قائم ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی منصوبوں کو جاری رکھے گی تاکہ سندھ اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر