
انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عطاتارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی لاشوں کاپروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یہ فوج اور سپہ سالار کے خلاف پوسٹ کرتے ہیں۔
عطاتارڑ نے کہا کہ جھوٹی پوسٹس کرکے یہ اپنی خفت مٹارہے ہیں، کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے پر ان سے ہرجانہ لیناچاہیے، آپ کے 35 افغان شہری جوگرفتار کیے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک لاشوں سے متعلق کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، آپ جھوٹی ویڈیوز کا سہارا لے رہے ہیں، ایک علیمہ گروپ ہے اور ایک بشریٰ گروپ ہے، ان کی پارٹی میں خود انتشار ہے ۔
عطاتارڑ نے یہ کہا کہ ہمیں جب ملک ملایہ ڈیفالٹ کے دہانے پرتھا، افسوس کہ اب لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، کیاوجہ ہے اسٹریٹ فائرنگ کی ایک ویڈیو نہیں ملی، 3 روز ہوگئے پی ٹی آئی کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا۔
عطاتارڑ نے مزید یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا اچھی خبر ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں مزیدب ہتری آئےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News