
یورپ جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری
یورپ جانے والے خواشمند مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستانی مسافر اب براہ راست یورپ جاسکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشن جلد بحال کردیا جائے گا، جبکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جون 2020 میں پابندی لگائی تھی، پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہونےکا بیان دیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یورپ کیلئے پروازوں کا آغاز 10 دن میں کیا جائے گا، ابتدائی طور پر مانچسٹر اور پیرس کی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اس کے علاوہ پی آئی اےکی براہ راست پروازیں میلان اور پیرس بھی جائیں گی۔
امریکی اجازت کے بعد نیویارک کی پروازوں کا دوبارہ آغاز متوقع ہے، جبکہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ کیلئے دستیاب 6 بوئنگ 777 طیارے استعمال ہوں گے، متعلقہ اسٹیشنز کی جانب سے شیڈول ملتے ہی پروازوں کی بکنگ شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News