 
                                                      کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، فیصل کریم کنڈی
گورنرکے پی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، امن و امان کے لیے ہرایک کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
کوہاٹ میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا ضیاع قابل مذمت اور قابلِ افسوس ہے، کرم میں امن ومان کے لے لیے 5 دسمبر کو آل پارٹیز کا انعقاد کیا گیا ہے، اے پی سی میں صوبے کے کرم کے مسائل پرغورہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات ہیں، کرم ایجنسی میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت دونوں فریقین کے ساتھ قیام امن کا فارمولا طے کررہی ہے۔ امن فارمولہ دونوں فریقین کوقابل قبول ہوگا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے قائدین امن کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا، ہم سب نے مل بیٹھ کرمسائل کو حل کرنا ہے۔ امن و امان کے لیے ہرایک کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ صوبے اور ضم شدہ اضلاع کے لیے ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے میں قیام امن کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ سوشل میڈیا کا استعمال مثبت ہونا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک دشمن عناصردوفریقوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہےہیں، غلط فہمیاں پیداکرکےامن وامان کوسبوتاژکیاجارہا ہے۔ صوبائی حکومت کےساتھ وفاقی حکومت بھی وسائل بروئے کارلائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 