Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن میں خسرے کی وبا نے قہر ڈھا دیا، ایک ہی دن میں 5 بچے جاں بحق

Now Reading:

چمن میں خسرے کی وبا نے قہر ڈھا دیا، ایک ہی دن میں 5 بچے جاں بحق

چمن کے مضافاتی علاقوں میں خسرے کی وبا پھیلنے کے باعث پانچ بچوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی خسرے کی بیماری کے کیسز میں اضافے نے علاقے کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، ایک ہی دن میں پانچ بچے خسرے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر علاقے کے لوگوں نے فوری طور پر حکومتی سطح پر امدادی کارروائیوں کی درخواست کی ہے،

تاہم محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کوئی ٹیمیں علاقے میں نہیں بھیجی گئیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور بیماری کے اثرات خاص طور پر سردیوں کے موسم میں شدت اختیار کر گئے ہیں۔

Advertisement

علاقہ مکینوں میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی جا رہی ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ  صحت کی جانب سے  مناسب ویکسینیشن اور دیگر احتیاطی تدابیر ابھی تک شروع نہیں کی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صحت کی ٹیمیں بھیج کر لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور خسرے کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے، انہوں نے حکومت اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ٹیمیں بھیج کر اس وبا کا قلع قمع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر