
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہدایات پر طبی آلات کی ایمر جنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان طبی آلات کے لیے حصول کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔
“…Most advanced nations / govts are finding it extremely difficult to fight this pandemic. Pakistan Govt is striving hard to acquire & supply the required resources. In this hour of distress we must remain patient and steadfast.” COAS (2/2)
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 7, 2020
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں صبر و استقامت سے کام لینا ہوگا ۔
ہم کسی طبقہ فکر کو اس وبا میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ، آرمی چیف
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 54 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News