
میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا یوم شہادت؛ پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج پاکستان نے میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) کی 53ویں برسی پر انہیں تہہ دل سے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دشمن کے 3 ٹینک تباہ کرتے ہوئے میجر محمد اکرم زخمی ہوئے اور 5 دسمبر کو شہادت پائی، شہید نے 1971 کی جنگ میں بےمثال قربانی کی تاریخ رقم کی۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ میجر محمد اکرم شہید کی قربانی پاک فوج اورقوم کی حوصلے کی علامت ہے، پاک فوج ہمیشہ اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہید کی قربانی مادرِوطن کے دفاع کی روشن مثال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News